Wednesday, 4 September 2013

سبیل الّرسول صلى الله عليه وسلم

سبیل الّرسول صلى الله عليه وسلم

Download pdf

Or

Download pdf

عنوان: سبیل الّرسول صلى الله عليه وسلم
زبان: اردو
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: مکتبہ نعمانیہ اردوبازار لاہور پاکستان
مختصر بیان: سبیل الّرسول ﷺ : اس کتاب میں سبیل الرسول ﷺ اور صراط مستقیم کی وضاحت کی گئی ہے،کتاب کے شروع میں اتباعِ سنت کی فرضیت اور فضیلت پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہی وہ صراط مستقیم ہے، جس کے حصول کیلئے ہر نماز کی ہر رکعت میں دُعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عہدِ صحابہ اور عہدِ تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا طرز عمل پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ خیر القرون میں مسلمانوں کا طرزِ عمل کتاب و سنت کے علاوہ کسی تیسری چیز پر نہ تھا اور تقلید کا رواج چوتھی صدی سے پیشتر کہیں نہ تھا ، اس کے بعد اسلام میں فرقہ بندی کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس ضمن میں ائمہ اربعہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ اإن حضرات کا مسلک محض کتاب وسنت کا اتباع تھا اور ان کی تعلیم بھی یہی تھی کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی شخصیت کے قول و اقوال کی پروا نہ کی جائے۔ اسکے بعد کتب فقہ کی تاریخ ،تصنیف اور فقہ کی تالیف وتدوین کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور ان بیسوں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم ہیں لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے معتقدین برابر ان پر عمل پیرا ہیں، نہ حدیث کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے امام صاحب کے اِرشادات کی۔
کتاب کے آخر میں محدثین کی خدمات کا اجمالی تذکرہ اور لفظ ‘‘اہل حدیث’’ کی تاریخی حیثیت پر مفید معلومات جمع کی گئی ہیں ۔۔۔حاصل کلام یہ کہ کتاب اپنے موضوع پر کامیاب ہے ۔ طرزِ تحریر دلکش ہے۔ موقع بہ موقع موزوں اشعار سے کتاب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Related Posts:

  • Español(Spanish) BOOK Las Enseñanzas de Muhammad (pbuh) The Teachings of Muhammad (pbuh) DOWNLOAD Tarjeta General Título: Las Enseñanzas de Muhammad Idi… Read More
  • URDU BOOK DOWNLOAD (Khutbah Hijj'ah tul-Widhah) عنوان: رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے الوَداعى کلمات (وصیتیں، نصیحتیں، عبرتیں) زبان: اردو تاليف… Read More
  • URDU POSTER مسنون نماز کا طریقہ  मास-नून  नमाज़ का तरीका   MASNOON NAMAZ KA TAREEQA (BIG POSTER) … Read More
  • 한국어(Korean) BOOK 하나님의 사도 무함마드 Muhammad pbum , the Apostle of God DOWNLOAD 자료 설명 제목: 하나님의 사도 무함마드 언어: 한국어 요약: 이 책은 이슬람의 예언자 무함마드에 관해 기술하… Read More
  • Français(French) L'ENSEIGNEMENT DE  LA PRIÈRE Type text or a website address or translate a document. Cancel Teaching Prayer   … Read More

0 Comments:

Post a Comment