Alhamdulillah for everything

Follow only Qur'an and authentic hadith of The Prophet Muhammadﷺ

Tafsir Ibn Kathir

Tafsir Ibn Kathir - Urdu and Hindi Translation by Khalid Zubair

Taiseer ul Quran 4 Volume (Set) تسیر القرآن

http://alhamdulillah-library.blogspot.com/2019/03/taiseer-ul-quran-4-volume-set-abdul.html

Mukhtasar Tafsir Ahsanul Bayan (Marathi Language)

http://alhamdulillah-library.blogspot.com/2021/03/mukhtasar-tafsir-ahsanul-bayan-marathi.html

Alhamdulillah for everything

Follow only Qur'an and authentic hadith of The Prophet Muhammadﷺ

Showing posts with label اردو(Urdu)QURAN. Show all posts
Showing posts with label اردو(Urdu)QURAN. Show all posts

Wednesday, 11 November 2020

Tafsir Ibn Kathir - Youtube Playlist - Urdu & Hindi Translation by Khalid Zubair

 

Tafsir Ibn Kathir

Urdu & Hindi Translation

by Khalid Zubair


AL-EQRA ISLAMIC FOUNDATION
UNNAO – UTTAR PRADESH – 209801
INDIA

Friday, 4 October 2013

مُترادفات القرآن

مُترادفات القرآن

OR
عنوان: مُترادفات القرآن
زبان: اردو
تاليف: عبد الرحمن الكيلاني
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مختصر بیان: مولانا عبد الرحمن کیلانی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، انکی دسیوں علمی، تحقیقی اور گرانقدر کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، زیر تبصرہ کتاب بھی ان کی قرآن مجید سے گہری وابستگی، الفاظ ومعانی اور علوم و معارف قرآنی کے بارے میں ان کے نہایت عمیق مطالعے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس کتاب کا موضوع بقول مصنف ‘‘ اردو الفاظ کے تحت قرآن میں مستعمل تمام مترادف الفاظ کا ذیلی فرق پیش کرنا ’’ ہے، عنوانات، اردو زبان کے حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دئے گئے ہیں، مصنف کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی اردو لفظ مثلاً ‘‘ سامان ’’ کا عنوان قائم کرنے کے بعد اس کیلئے جتنے الفاط قرآن مجید میں وارد ہوئے ہیں، انہیں پہلے اجمالاً بیان کرتے ہیں، پھر ان میں سے ہر ایک کا قرآن مجید میں جو محل و مقام ہے، اسے ذکر کرتے ہیں اور اس مقام سے مناسبت رکھنے والا معنی واضح کرتے ہیں، پھر آخر میں لب لباب یا خلاصے میں تمام الفاظ کے درمیان ذیلی فروق بیان کرتے ہیں۔ کتاب کے آخر میں مصنف نے پانچ اہم ضمیموں کا اضافہ کرکے کتاب کی افادیت کو چار چاند لگادئے ہیں۔ وہ پانچ ضمیمے اس طرح ہیں:
۱۔ اسماء معرفہ: اس میں 14 عنوانات کے تحت اسماء معرفہ کو تفصیلاً ذکر کردیا گیا ہے۔
۲۔ اسماء نکرہ: اس میں 7 عنوانات قائم کرکے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
۳۔ ذوالاضداد
4۔ افعال کے عین کلمہ کی حرکت یا مصدر میں فرق سے معانی میں تبدیلی۔
۵۔ متفرقات: اس ضمیمے میں جامع اسماء، غلط العام، مشتبہ الفاظ، چند محاورات اور چند مشکل مادوں وغیرہ پر بحث کی گئی ہے۔
مختصر یہ کہ اس کتاب نے اپنی جامعیت کی بنا پر قرآن مجید کی ایک مکمل اور مستند لغت کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ قرآنی علوم کے وہ شائقین جو کتاب اللہ کی بے مثل فصاحت وبلاغت اور اسکے اعجاز بیان کی محیًر العقول نزاکتوں اور لطافتوں کے انوار سے اپنے قلب و ذہن کو منور کرنے کے متمنًی ہوں ان کے لئے یہ کتاب ایک گرانقدر تحفہ ہے۔
~ ~ ~ ~