Alhamdulillah for everything

Follow only Qur'an and authentic hadith of The Prophet Muhammadﷺ

Tafsir Ibn Kathir

Tafsir Ibn Kathir - Urdu and Hindi Translation by Khalid Zubair

Taiseer ul Quran 4 Volume (Set) تسیر القرآن

http://alhamdulillah-library.blogspot.com/2019/03/taiseer-ul-quran-4-volume-set-abdul.html

Mukhtasar Tafsir Ahsanul Bayan (Marathi Language)

http://alhamdulillah-library.blogspot.com/2021/03/mukhtasar-tafsir-ahsanul-bayan-marathi.html

Alhamdulillah for everything

Follow only Qur'an and authentic hadith of The Prophet Muhammadﷺ

Showing posts with label Mohammad Shafiq Rahman. Show all posts
Showing posts with label Mohammad Shafiq Rahman. Show all posts

Monday, 29 September 2014

حج وعُمرہ کی آسانیاں

حج وعُمرہ کی آسانیاں


OR

عنوان: حج وعُمرہ کی آسانیاں
زبان: اردو
تاليف: فضل الهي ظهير
نظر ثانی: حماد فضل الہی - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مختصر بیان: حج وعُمرہ کی آسانیاں:
شریعت اسلامیہ کی اہم خصوصیات میں سے عبادات اوردیگر دینی امور میں آسانیوں کا پایا جانا ہے، اور عبادات میں آسانیوں کے سب سے اعلی مظاہرمیں سے حج وعمرہ کے اندر آسانی کا مظہر ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں پروفیسر فضل الہی ظہیر۔حفظہ اللہ۔ نے حج وعمرہ کے تیرہ پہلوؤں سے متعلق ایک سوچارآسانیان بیان کی ہیں، جن کا اجمالی بیان حسبِ ذیل ہے:
1۔ فرضیت حج سے متعلق 5 آسانیاں
 
2۔حج میں رزق حلال طلب کرنے کی اجازت
3۔عمرہ سے متعلق 3 آسانیاں

Friday, 22 November 2013

سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ


DOWNLOAD PDF VOLUMES
1   |   2
OR
DOWNLOAD PDF
1   |   2
عنوان: سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
زبان: اردو
تاليف: محمد نافع
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مختصر بیان: سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب "سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ" میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں رسول اقدسﷺ کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آراء نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے "روافض" و" خوارج "کے بے بنیاد اعتراضات اور پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے اس کتاب کا ہر ایمان والے شخص کے گھر میں ہونا ضروری ہے

Wednesday, 13 March 2013

قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں تجدید ایمان


قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں تجدید ایمان

Or

عنوان: قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں تجدید ایمان
زبان: اردو
تاليف: سید شفیق الرحمن
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: دارالبلاغ پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹر,بلاری,کرناٹک, انڈیا
مختصر بیان: زیر نظر کتاب دین کے ان اہم امورپر مشتمل ہے جن سے بندے کا ایمان تازہ ہوتا ہے.